• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگردوں کے منظم حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے افغان سرزمین سے پاکستان پردہشتگردوں کے منظم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 20 دہشتگردوں نے سرحد پر پاکستانی باڑ لگانے والے عملے پرحملہ کیا، سرحدپار سے دہشتگردوں نےضلع ژوب میں پاکستانی باڑ لگانے والےعملے پر آج صبح حملہ کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں پاکستان کے 4 فوجی جوان شہید اور 6 زخمی ہوئے،  سرحد پار دہشتگردوں نے حملے میں ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اس طرح کے منظم حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اس طرح کے منظم حملے پاک افغان سرحد پر جاری امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفارتخانےسے متعلقہ افغان حکام تک پاکستان کی تشویش پہنچانےکوکہا گیا ہے، افغان حکام سے افغان سرزمین پر موجود منظم دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکام سے باہمی طور پر متفقہ پروٹوکولز پر عمل اور آئندہ ایسے واقعات سے اجتناب کرنے کو کہا گیا۔

تازہ ترین