• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی جانب سے کرناٹکا کے یتیم طالب علم کی مالی امداد

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جنوبی بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک اٹھارہ سالہ طالب علم کی اس کے والد کی کورونا وائرس سے موت کے بعد مالی مدد کی اور اس سلسلے میں اسے راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم آلات بھی فراہم کیے۔

 گزشتہ برس بھی سلمان خان نے ان افراد کی مدد کی تھی جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد لگائے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کئی فلمی شخصیات کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہونے والوں کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔


فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کے صدر بی این تیواڑی کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ برس پچیس ہزار ڈیلی ویجز ورکرز کی اپنے فائونڈیشن کے ذریعے مالی امداد کی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی کورونا سے موت کے بعد مالی امداد کے لیے کہا تھا۔

تازہ ترین