• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روینہ ٹنڈن نے کورونا متاثرین کیلئے 100آکسیجن سلینڈروں کا انتظام کرلیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کورونا متاثرین کی مدد کے لئے 100 آکسیجن سلینڈروں کا انتظام کیا ہے۔ کورونا وبا کے بحران کے وقت روینہ ٹنڈن نے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ وہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے 100 آکسیجن سلینڈروں کے ساتھ مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اسپتال بہت زیادہ رقم وصول کر رہے ہیں، لہذا ہم آکسیجن سلینڈروں کا بندوبست کر رہے ہیں جو براہ راست ضرورت مندوں کو بھیجے جا سکتے ہیں۔ 100 آکسیجن سلینڈر دہلی بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔ ہماری ٹیم آکسیجن کٹ سے لے کر آکسیجن کنسٹریٹر تک تمام وسائل مہیا کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم انفیکشن کی روک تھام کے لئے پولیس اور این جی او کے رابطے میں ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ روینہ ٹنڈن نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو پکڑ کر تحقیقات کے دائرے میں لایا جائے گا۔ آج کل جو بھی کچھ ہو رہا ہے اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔ یہ ایک تباہی جیسا ہے۔ امیر لوگ انجکشن اور علاج معالجے کی ادائیگی کر رہے ہیں، جبکہ عام آدمی کی حالت بہت خراب ہے۔ یہ ایک مایوس کن اور دل دہلا دینے والا شرمناک منظر ہے۔

تازہ ترین