• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حاداثات اور کرنٹ لگنے سے3افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ا سٹیل ٹاؤن چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی کو جناح اسپتا ل منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق تاحال دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،بلدیہ سیکٹر14-A کے قریب گھرمیں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں اس کی شناخت 55سالہ خادم حسین ولد نواب الدین کے نام سے ہو ئی ہے، شیرشاہ نجی بینک کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سا لہ شخص جاںبحق ہو گیا،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید