• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکام نے حجر اسود کی انتہائی قریب ترین تصاویر جاری کردیں

راچڈیل (نمائندہ جنگ) رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سعودی حکام نے حجر اسود کی انتہائی قریب ترین تصاویر جاری کر کے مسلمانوں کے دل موہ لیے، گزشتہ روز سعودی وزارت اطلاعات کی طرف سے حجر اسود کا 49ہزار میگا پکسل تک کلوز اپ دکھایا گیا ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ حجر اسود کی اتنی باریک بنی اور شفاف ترین تصاویر بنائی گئی ہیں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ حجر اسود جنت کا پتھر ہے جسے نبی کریمﷺ نے مختلف قبائل کے درمیان اس پتھر کی تنصیب کے وقت ایک جنگ کو صلح میں اس وقت بدل دیا، جب نبی کریمﷺ نے اس پتھر کو چادر میں رکھ کرخود اس کو نصب کیا تھا، ان انتہائی خوبصورت ترین تصاویر میں 49ہزار میگا پکسل تک کلوز شاٹ بنایا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے جس جنت کا پتھر اتنا خوبصورت ہے، وہ جنت کتنی خوبصورت ہوگی، انتہائی باریک بینی سے بنائی گئی اس تصویر میں فوٹوگرافی کی جدید تکنیک فوکس اسٹیک پینورما استعمال کی گئی ہے، جس میں کسی بھی شے کی چھوٹی چھوٹی تصاویر کو جوڑ کر بڑی واضح تصویر بنائی جاتی ہے، اس تصویر کو کھینچنے میں 7 گھنٹے اور یکجا کرنے میں 50 گھنٹے لگے، حجر اسود کا مطلب ہے سیاہ پتھر جو خانہ کعبہ کی جنوب مشرقی دیوار میں نصب ہے یہ تین بڑے اور متعدد چھوٹے ٹکڑوں پرمشتمل ہے جو اڑھائی فٹ قطر کے دائرے میں جڑے ہیں ان کے گرد چاندی کا گول خول لگایا ہوا ہے حج یاعمرہ کے وقت مسلمان طواف کرتے ہوئے ہر بار حجراسود کو بوسہ دیتے ہیں، حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے تو حضرت جبرائیل نے حجر اسود جنت سے لا کر دیا تھا، جسے حضرت ابراہیم نے کعبے میں نصب کیا تھا۔
تازہ ترین