• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست، سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ 17مئی کو سماعت کریگا

شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف دائرگئی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازِ الااحسن ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا،اسی مقدمہ میں اسلام آباد اور کراچی بارایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہیں، جن پر عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

تازہ ترین