ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو تشدد کر کےقتل کر دیا ،ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ گدائی شرقی کے مدعی صابر حسین نے بتایا کہ میرا بہنوئی جاوید حسین دوسری شادی کرنا چاہتا تھا ، لیکن میری ہمشیرہ رشیدہ بی بی اسے منع کرتی تھی جس کے باعث اکثر میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روزدونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آکر جاوید حسین نے سات ماہ کی حاملہ بیوی رشیدہ بی بی کو ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس تھانہ گدائی نے ملزم جاوید حسین کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔