• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت پڑی تو بائیو میٹرک کی طرف جائینگے: مفتاح اسماعیل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم بائیو میٹرک کی طرف جائیں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے سلسلے میں آر او آفس پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پہلا قدم ہے، امید ہے یہیں پر کام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا، پہلے سے درخواست ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کا فرانزک بھی کرایا جائے، ووٹ پر دستخط کی جانچ بھی کی جائے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ 204 پولنگ اسٹیشنز پرجو برتری تھی آج ثابت ہو جائے گی۔

مسلم لیگ نون کے امیدوار نے یہ بھی کہا کہ خوشاب میں نون لیگ جیتی، وہاں رات ساڑھے 12 بجے تک تمام نتائج آ گئے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج صبح ہو رہی۔

29 اپریل کو ہونے والے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مسلم لیگ نون دوسرے نمبر پر آئی تھی۔


مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے نتیجے کو مسترد کر کے دھاندلی کا الزام لگایا تھا اور الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست کی تھی۔

تحریک انصاف نے دوبارہ گنتی کے بجائے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا، الیکشن کمیشن نے نون لیگ کی درخواست مان لی تھی۔

تازہ ترین