• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ماہ ِصیا م ماہ قرآن ہے۔ یہ معلوم ہے، لیکن قرآن کریم کے علاوہ اگر کوئی ذکر کرنا چاہیں تو کون سا ذکر افضل ہے؟

جواب :۔ حدیث شریف میں ہے کہ چار چیزوں کی اس مہینے میں کثرت رکھا کرو، جن میں سے دو چیزیں ایسی ہیں کہ تم ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ کو راضی اور خوش کرو گے، اور دو ایسی ہیں کہ جن سے تمہیں چارہ کار نہیں، پہلی دو چیزیں جن سے تم اپنے رب کو راضی کرو وہ: کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت ہے، اور دوسری دو چیزیں یہ ہیں: جنت کی طلب اور جہنم سے پناہ ۔