• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کا بلے کے ساتھ کیا گیا جادو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے جس پر مداح خوب حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر یاسر حسین کی ایک مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں ایک بلے کے ساتھ جادو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاسر حسین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی جا رہی ہے جس کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے یاسر حسین کے اس جادو پر خوب حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



یاسر حسین اپنی اس ویڈیو پر خود ہی اپنے جادو سے محظوظ ہوتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین