• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش پاکستانی فیملی کی برطانیہ کے قرنطینہ سینٹر میں نامناسب دیکھ بھال

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) لاہور سے لندن واپس جانے والی ایک برٹش پاکستانی مانسونہ نعیم اور ان کے والدین نعیم چوہدری اور فردوس کوثر نے برطانوی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قرنطینہ سینٹر ملنیم گلوسسٹر ہوٹل سائوتھ سائوتھ کنسنگٹن ہوٹل میں نامناسب دیکھ بھال کی شکایت کی ہے، ہوٹل کے عملے نے شکایت سننے سےیہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ ایشیائی لوگوں کی شکایت نہیں سننا چاہتا۔یہ لوگ یکم مئی کو لاہور سے لندن پہنچے تھے چونکہ اس وقت تک برطانوی حکومت بھارت کے ساتھ ہی پاکستان کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کرچکی تھی اس لئے انھیں قرنطینہ کیلئے ہوٹل منتقل کردیاگیاتھا یہ فیملی مانچسٹر میں رہتی ہے لیکن مانچسٹر میں قرنطینہ سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے انھیں اپنے گھر سے 210میل دور ٹہرایا گیا، مانسونہ نے بتایا کہ ہوٹل کے عملے نے جہاں فی الوقت بھارت اورپاکستان سے تعلق رکھنے والی درجنوں فیملیز رہائش پزیر ہیں ان کی شکایت یہ کہہ کر سننے سے انکار کردیا کہ وہ ایشیائی لوگوں کی شکایت نہیں سننا چاہتا۔

تازہ ترین