• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمک کا زائد استعمال امنیاتی نظام کو متاثر کرسکتا ہے

لندن(ٹی وی رپورٹ)طبی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ نمک کا زائد استعمال جسم کے فوجی (امنیاتی) خلیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ نمک مائٹوکونڈریائی افعال پر اثرانداز ہوکر نہ صرف امنیاتی نظام کو کمزور کرتے ہیں بلکہ جسمانی سوزش کو بھی بڑھاتے ہیں۔اس سے قبل نمک اور امراضِ قلب پر مفصل تحقیق ہوچکی ہے۔ پھر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ نمک کی زیادتی بلڈ پریشرکوبڑھاتی ہے۔ چند برس قبل خون میں سوڈیم کی زیادتی سے ایک قسم کے امنیاتی خلیات مونوسائٹس کا بگاڑ بھی دیکھا گیا تھا۔اب ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ نمک کا غیرمعمولی استعمال امنیاتی خلیات میں مائٹوکونڈریائی سرگرمیوں کو کزور کرتا ہے۔

تازہ ترین