• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری امام کمپلیکس کی توسیع کا منصوبہ پانچ سال سے التواء کا شکار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) بری امام کمپلیکس اسلام آبادکی توسیع کا منصوبہ پانچ سال سے التواء کا شکار ہے ۔ مو جودہ حکومت نے اڑھائی سال گزرنے کے با وجودابھی تک بری امام مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو نہیں کی ۔ نواز شریف دور میں بری امام کمپلیکس کا پی سی ون منظور ہواتھا جس کی مالیت 1199ملین روپے ہے ۔ پہلے فیز میں 350ملین روپے کا کام ہوا جس میں مزار کی تعمیر ‘ آ رکیڈ ‘کورٹ یارڈ اور مینار کی تعمیر شامل ہیں ۔ مزار کا جو کام ابھی باقی ہے اس میں لینڈ سکیپنگ ‘ نالے کی چھت ‘ مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ 200 ٹوائلٹس کی تعمیر ‘ لنگر خانہ ‘ سماع ہال ‘ اوور ہیڈ ٹینک ‘ انڈر گرائونڈ ٹینک اور نالے پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر شامل ہیں ۔اس نالہ کا آ لودہ پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے راول ڈیم میں جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کا حکم بھی ہے کہ راول ڈیم میں جانے والے نالے کے پانی کی ٹریٹمنٹ کی جا ئے ۔لنگر خانہ کی تعمیر سے در ختوں کی کٹائی بھی ختم ہوگی جو دیگیں پکانے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ زائرین نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ بری امام کمپلیکس کے منصو بہ کو بلا تاخیر مکمل کیا جا ئے۔
تازہ ترین