• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی کا عید الاضحیٰ پر مبارکباد کا پیغام

پاکستانی سفیر برائے ناروے سعدیہ الطاف قاضی۔
پاکستانی سفیر برائے ناروے سعدیہ الطاف قاضی۔

ناروے میں پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے ناروے اور آئس لینڈ میں مقیم تمام پاکستانیوں اور مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا یہ عظیم تہوار قربانی، ایثار اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے جو ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنانا چاہیے۔

اس سال عید کی خوشیاں اس لیے بھی دوبالا ہیں کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بھارت کی جارحیت اور غیرقانونی اقدامات کے خلاف ایک مضبوط اور کامیاب مؤقف اختیار کیا۔ یہ قومی وقار، اصولی موقف اور ہماری استقامت کی واضح مثال ہے۔

سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے کہا اس پرمسرت موقع پر ہمیں اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے، جو مسلسل ظلم اور ناانصافی کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا ہماری دعائیں، حمایت اور یکجہتی ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قربانی کے اصل جذبے کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید