• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے وزیرِ خزانہ ہماری بجٹ تجاویز کو اہمیت دینگے: فاروق ستار

فاروق ستار—فائل فوٹو
فاروق ستار—فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم آج شیڈو بجٹ پیش کر رہے ہیں، امید ہے وفاقی وزیرِ خزانہ ہماری تجاویز کو بھی اہمیت دیں گے۔

چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عوام نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دیں، اب ہماری اشرافیہ کو بھی ملک کے لیے قربانی دینی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹیکس زدہ جمہوریت سے معاشی جمہوریت کا سفر طے کرنا ہے، پیٹرولیم لیوی ایک قسم کا بھتہ ہے، یہ عوام سے زیادتی ہے، وہ شعبے جن پر ڈائریکٹ ٹیکس نہیں، وہاں ٹیکس لگنا چاہیے۔

فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ عوام پر ڈائریکٹ ٹیکس زیادہ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس کم کیا جانا چاہیے، غریبوں پر ٹیکس لگا کر ملک کی معیشت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا، ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم لیویز کو کم کیا جائے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ کم سے کم ماہانہ تنخواہ 40 ہزار روپے ہونی چاہیے، 15 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ دار پر ٹیکس نہیں لگایا جانا چاہیے، آئی پی پیز کو پیسے پر پیسے دینا اب بند ہونا چاہیے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے رہائشیوں کو اشیائے خور و نوش پر سبسڈی دی جانی چاہیے، ہم نے کہا ہے کہ 2800 ارب روپے دفاعی بجٹ کے لیے رکھے جائیں۔

فاروق ستار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کی نجکاری کی حمایت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا تھا، ایم کیو ایم کی پالیسی کامیاب ہوئی تو کراچی کے شہریوں کو پہلے درجے کا شہری بنائیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید