برطانیہ بھر میں عید الاضحیٰ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
عید الاضحیٰ کے اجتماعات برطانیہ میں اس سال ایک ہی دن عید منائی جا رہی ہے، برطانیہ بھر کی مساجد اور مدارس میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔
لندن کی سینٹرل مسجد اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹس پارک میں نماز عید کی 6 جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
لندن میں موسم بہتر ہونے کے سبب کھلے میدانوں اور پارکس میں بھی نماز عید کی ادائیگی کی گئی۔
نماز عید کے اجتماعات میں فلسطین و کشمیر کی آزادی سمیت دنیا بھر میں قیام امن کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے بھی نماز عید کے اجتماعات میں دعائیں کی گئیں، نمازیوں کے تاثرات تھے کہ عید پر غزہ میں جاری مظالم دیکھ کر دل دکھی ہیں۔
شمالی برطانیہ کے چھوٹے بڑے شہروں میں عید الاضحیٰ کےبڑے بڑے اجتماعات، لیڈز سینٹرل گرینڈ ماسک ،لیڈز اسلامک سینٹر اور بلال مسجد کےساتھ چھوٹی بڑی مساجد و مدارس میں ہوئے۔
علماء کرام نے اپنے خطابات میں سنت ابراہیمی کی اہمیت بیان کی اور ساتھ ہی کہا کہ مسلم امہ کو اس وقت اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
عید کے اجتماعات میں مسلم کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی، علماء کرام نے فلسطین اور کشمیر کےلیے خصوصی دعائیں کی۔