• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت: نیب حکام کیخلاف درخواست کی سماعت 3 جون تک ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے عبدالحکیم کی کالونی میں مبینہ کرپشن پر بے قصور لوگوں کو تین سال تک قید رکھنے، انکی جائیدادیں تحصیل میونسپل کمیٹی کبیر والا کو منتقل کرنے اور جھوٹی شہادتیں پیش کرنے سے متعلق نیب حکام کے خلاف درخواست پر سماعت 3 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کیس میں بری ہونیوالے چار ملزمان نے کونسل میاں سہیل انور کے ذریعے سیکشن 30 کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے ڈی جی نیب، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد اور تفتیشی افسر نزیر حمید کو فریق بنایا اور انکو سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ملزمان نے موقف اپنایا کہ انہیں نیب نے گرفتاری سے پہلے تفتیش میں شامل نہیں کیا۔
تازہ ترین