پشاور( وقائع نگار) عید الفطر کی آمد کے باعث مرغی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کےبعد قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے 280 فی کلو تک پہنچ گئی ہے موسمیاتی بیماریوں سے مرغیاں بڑی تعداد میں مر رہی ہیں جس کی وجہ سے مال کی کمی پیدا ہو گئی ہےتاجروں کے مطابق عید الفطر پر مرغی کی قیمت 350 روپے فی کلو ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے جبکہ شہر میں مردہ مرغیوں کی فروخت بھی کی جارہی ہے ذبح شدہ مرغیوں کی فروخت پر پابندی کے باوجود اس کی فروخت بدستور جاری ہے ، رمضان المبارک کے دو ہفتوں میں مرغی کی قیمت میں 150 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے ، مرغی کاکاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق پنجاب میں مال کی کمی ہے جس کے باعث قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔