• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر کی شمشاد اختر کو مبارکباد

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ڈاکٹر شمشاد اختر کو اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کے بعد پہلی چیئر پرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

کرسچن ٹرنر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر شمشاد اختر کو مبارکباد دینے کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ڈاکٹر شمشاد اختر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی پہلی چیئر پرسن مقرر ہونے پر بہت مبارک ہو۔‘

انہوں نے ڈاکٹر شمشاد اختر کے برطانیہ سے تعلق کے بارے میں لکھا کہ ’شمشاد اختر پیسلے اور یونیورسٹی آف سسیکس میں پی ایچ ڈی کی سابقہ طالب علم رہی ہیں۔‘

شمشاد اختر کے برطانیہ سے تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے ہیش ٹیگ پاک برطانیہ دوستی کا استعمال بھی کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں سال 19 اپریل ای جی ایم میں 7 شیئر ہولڈرز ڈائریکٹر اور تین آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کے ساتھ نیا بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

نئے بورڈ نے اپنے 4 مئی کے اجلاس میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو نو تشکیل بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین