• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل کی ٹکٹ بک، ڈاکٹر سے پیر کا ٹائم لے رکھا ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیر کو 11 بجے برطانیہ میں ڈاکٹر سے ٹائم لے رکھا ہے، کل کی ٹکٹ بک ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے عزت سےمیرٹ پر ضمانت دلائی۔

انہوں نے کہاکہ اپنی زندگی میں ایسی فاشسٹ حکومت نہیں دیکھی، اس وزیر اعظم کو انتقام کے سواکوئی کام نہیں آتا۔

ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ اس وزیراعظم کے یو ٹرن اتنے ہیں کہ قوم اس کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر کو گیارہ بجے برطانیہ میں ڈاکٹر سے ٹائم لے رکھا ہے، اجازت مل گئی ہے، کل کی ٹکٹ بک ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ انہیں سیاسی الجھنوں میں نہ ڈالیں، ملک کے مسائل دیکھ کر خوف آتا ہے، سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو کوئی غرض نہیں کہ عوام کو آٹا، چینی، دوائی کتنی مہنگی مل رہی ہے، یہ کسی پیر سے مشورہ کر لیتے، میں نے پیر کی بات کی ہے پیرنی کی نہیں۔

ن لیگی صدر کا کہنا تھاکہ کورونا کے لیے انہوں نے کچھ نہیں کیا، جہاں سی پیک چھوڑا تھا وہاں سے ایک انچ آگے نہیں بڑھا۔

اُن کا کہنا تھاکہ یہی پی ٹی آئی سی پیک کے خلاف بیان دیتی تھی، یہ کہتے تھے سی پیک سرمایہ کاری نہیں، قرضے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ اورنج لائن اور سکھر موٹر وے منصوبے میں 2 سے ڈھائی فیصد قرضے ہیں، باقی سب سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کی چیرہ دست اور فسطائی حکومت زندگی میں نہیں دیکھی، جس روز بیٹی کورٹ میں پیش ہوئی وہ دن ان کے لیے مشکل تھا۔

تازہ ترین