• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6 کے باقی میچ کراچی میں ہوں گے یا متحدہ عرب امارات میں؟


پی ایس ایل 6 کے باقی میچ کراچی میں ہوں گے یا متحدہ عرب امارات میں؟ فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ پی سی بی اور فرنچائزز مالکان ایونٹ کو بیرون ملک کروانے پر متفق ہیں، لاجسٹک کا جائزہ لینے کے بعد وینیو کا حتمی اعلان کیا جائے گا، ابوظبی یا دبئی میں میچز کروانے کےلیے امارات کرکٹ بورڈ کو خط لکھا جاچکا، جواب کا انتظار ہے۔

پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کے انعقاد کےلیے پی سی بی کے چیرمین احسان مانی نے فرنچائزز مالکان کے ساتھ اہم مٹینگ کی۔

ورچوئل اجلاس میں پی سی بی کی این سی او سی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ پر بھی بات کی گئی۔

کوویڈ کے بڑھتے ہو ئے کیسز اور متوقع لاک ڈاؤن کی وجہ سے میچز کا کراچی  میں انعقاد کا امکان کم ہے۔ بورڈ اور فرنچائزز اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ حالات میں ایونٹ کو یو اے ای میں کروایا جائے۔

اس ضمن میں امارات کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی خط لکھا جاچکا ہے کہ جون میں دبئی یا ابوظبی میں میچز کا انعقاد ممکن ہے یا نہیں؟ ای سی بی سے میچز کے شیڈول سے لیکر لاجسٹک تک تمام معاملات پر بات چیت جاری رکھی جائے گی۔

فرنچائزز جو پہلے ہی ایونٹ یو اے ای منتقل کرنے کےلیے پی سی بی کو خط لکھ چکی ہیں بورڈ کے فیصلے کو سراہا ہے۔ امکان ہے کہ چند روز میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کاحتمی اعلان کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین