• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ


وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان  بھی ہیں۔

 صوبائی وزیرخوراک عبدالعلیم خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آج مخلتف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

وزیراعظم کو آج سعودی ولی عہد کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔

 عشائیے میں پاکستانی وزراء سمیت اعلیٰ سطح کا وفد شریک ہوگا۔

تازہ ترین