• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو پاکستانی گرمی اور محلوں کی یاد ستا رہی ہے، فردوس اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز کو پاکستان کی گرمی ستارہی ہے۔

راولپنڈی میں رمضان بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کا لندن کے محلوں میں جانے کو دل چاہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے ڈیروں پر کوئی عید مِلن پارٹی نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اب سستے بازاروں میں حالات بہتر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ رمضان بازار عید بازار میں بدل دیے جائیں گے جبکہ سستے عید بازاروں کا وقت بڑھایا جائےگا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سیالکوٹ میں غصہ کیا تو اب سستے بازاروں میں حالات بہتر ہیں۔

تازہ ترین