• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر نے کچرہ اکٹھا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کا کہنا ہے کہ آج صبح اسلام آباد میں واک کے دوران کچرے کےمزید دو بیگ جمع کیے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کچرا اکٹھا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی سفیر کی مارگلہ ہلز پر کوڑا کرکٹ کی نشاندہی پر چیئرمین سی ڈی اے نے نوٹس لے لیا۔

ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی خود مارگلہ ہلز گئیں، مارگلہ ہلز پر ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کی ٹیموں نے صفائی کی۔

مارگلہ ہلز پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لیے کوڑے دان بھی لگا دیےگئے۔

تازہ ترین