• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، نالوں پر جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن روکنے کا حکم

کراچی(صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات آپریشن میں لیز مکانات توڑنے کے خلاف درخواست پر عید کے دوران میں نالوں سے تجاوزات کے خاتمے کیخلاف آپریشن روکنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ عید کے دوران شہریوں کو گھروں سے بے دخل نہ کیا جائے۔ عدالت نے گجر اور اورنگی نالے پر جاری آپریشن فوری روکنے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں تجاوزات آپریشن میں لیز مکانات توڑنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ بدقسمتی ایک حکومت آتی ہے وہ عوام کولیز دیتی ہے۔جب وہی حکومت اقتدارمیں آتی ہے تولوگوں کے لیز کنیسل کرکے بے دخل کرتی ہے۔سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں متاثرین کو گھر دینگے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تجازوات کے خاتمے کاحکم دیا۔نالوں کے اطراف میں سڑکیں بنانے کاحکم نہیں دیاہے۔ عدالت نے کہاکہ سندھ حکومت خود سپریم کورٹ سے رجوع کرے اورانکی وضاحت کے ساتھ حکم آناضروری ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم متاثرین کو چارحصوں میں فی کس 90ہزار روپے دیں گے۔ عدالت نے لیز گھروں کومسمارکرنے روکتے ہوئے سماعت 18مئی تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین