• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، دنیا بھر میں تہواروں پر کاروبار کا دورانیہ بڑھایا، پاکستان میں کم کیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے دنیا بھر میں تہواروں پر کاروبارکا دورانیہ بڑھایا گیا تاکہ محدود اوقات میں عوام کے رش اور کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکا، جبکہ پاکستان میں  کاروبار کا دورانیہ کم کردیا گیا جو کہ محدود اوقات میں بڑھتے رش کے باعث کورونا کےپھیلائو کا سبب بن سکتا ہے۔گزشتہ برس کرسمس کے موقع پر بھی دنیا بھر میں کورونا کے باعث پابندیوں کا سامنا تھا تاہم برطانیہ سمیت کئی ممالک نے کرسمس کے موقع پر کاروباری افراد اور خریداروں کی سہولت کیلئے کاروبار کا وقت کم کرنے کی بجائے اسے بڑھا کر 24گھنٹے کردیا گیا تھا ۔ برطانوی وزیر برائے ہائوسنگ رابرٹ جینرک کا کہنا تھا کہ کاروبار کا وقت بڑھانے سے خریدو فروخت زیادہ آسانی سے ہوگی ، اس کے نتیجے میں رش سے بھی بچا جاسکے گا اور ٹرانسپورٹ پر بھی زیادہ دبائو نہیں پڑے گا۔

تازہ ترین