لاہور (نمائندہ جنگ)عدالت عالیہ میں نئے تعینات ہونے والے13 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان مذکورہ فاضل ججوں سے حلف لیا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان مزکورہ فاضل ججوں سے حلف لیاچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے نئے تعینات ہونے والے 13 ایڈیشنل جج صاحبان سے انکے عہدوں کا حلف لے لےا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد ، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد،مسٹر جسٹس طارق ندیم، مسٹر جسٹس محمد امجد رفیق، مسٹر جسٹس عابد حسین چٹھہ، مسٹر جسٹس انوار حسین ، مسٹر جسٹس علی ضیائ باجوہ، مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد ، مسٹر جسٹس محمد رضا قریشی، مسٹر جسٹس محمد شان گل اور مسٹر جسٹس محمد راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔