• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی نصف ایمان ہے، پاکستان میں کچرا چنتے برطانوی ہائی کمشنر کا پیغام

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے جمعہ کی صبح مارگلہ کی پہاڑیوں پر چہل قدمی کے بعد ایک ٹویٹ کیا اور ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھوں میں کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک سے بھرے دو بڑے بیگ اٹھائے کھڑے ہیں، یہ کوڑا دراصل انہوں نے صبح کی چہل قدی کے دوران جمع کیا تھا،انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صفائی نصف ایمان ہے، کرسچن ٹرنر کی جانب سے مارگلہ ہلز پر کوڑ اکرکٹ کی نشاندہی پر چیئرمین سی ڈی اے کا نوٹس،صفائی شروع کردی گئی،برطانوی ہائی کمشنر کی ٹویٹ کے بعد صارفین نے اسلام آباد کے قدرتی مناظر کو صاف رکھنے کی تلقین کیساتھ ساتھ سفیر کے اس عمل کو بھی خوب سراہا اور اس پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری تعلیمات پر ہم ہی عمل نہیں کر رہے، ایک صارف نے لکھا کہ برطانوی ہائی کمشنر صبح کی سیر کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہمارا گرایا هوا کچرا صاف کرتے ہیں اور ہمیں ہمارے پیغمبر اسلام کی تعلیمات بتاتے ہیں، کیا ہمارا کوئی سفیر، وزیر، پیر، مولوی اور سرکاری افسر ایسا کرسکتا ہے؟، برطانوی سفیر کی جانب سے مارگلہ ہلز پر کوڑا کرکٹ کی نشاندہی پر چئیرمین سی ڈی اے نے معاملہ کا نوٹس لیا۔

تازہ ترین