• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول زرداری سندھ کی عوام کی حالت زار پر توجہ د یں ، اعجاز چوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ بلاول زرداری اور شہبازشریف کو کورونا وباء پر منفی سیاست کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، ٹی ٹی شریف جھوٹ بول کر قوم کوگمراہ نہیں کرسکتے، بلاول زرداری سندھ کی عوام کی حالت زار پر توجہ د یں ، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت آئندہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،کوروناوبا ء کے پیش نظر عوام ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین