سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اسائمنٹس کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والی طالبہ کو مشورہ دے دیا۔
ٹوئٹر پر نبیلہ نامی صارف نے شہباز شریف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیچرز اتنے اسائمنٹس دیتے ہیں، آپ نے حکومت میں آکر سب سے پہلے ان کا نوٹس لینا ہے۔
شہباز شریف نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ایک آسان حل ہے، جب پوری کلاس ایک ساتھ اسائمنٹ جمع کروائے گی تو ٹیچرز پر مارکنگ کا لوڈ بڑھ جائے گا اور یہ کام اتنا آسان نہیں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’اس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ آپ کو ملنے والے اسائمنٹس میں خود با خود کمی آجائے۔‘
واضح رہے کہ شہباز شریف اسیری میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی فعال دکھائی دے رہے ہیں۔