ساؤتھ افریقہ میں ایک یونیورسٹی کے دروازے پر یہ فکر انگیز جملے درج ہیں۔
کسی قوم کو تباہ کرنے کےلئے ایٹم بم یا دور تک مار گرانے والی میزائیل کی ضرورت نہیں،بلکہ اس کے نظام تعلیم کا معیار گرا دو ۔
طلبہ و طلبات کو امتحانات میں نقل کرنے کی اجازت دے دو ۔وہ قوم خود تباہ ہو جائے گی۔
اس ناکارہ نظام تعلیم سے نکلنے والے ڈاکٹر کے ہاتھوں مریض مرتے رہیں گے۔
انجینئرز کے ہاتھوں عمارات تباہ ہوجائیں گی۔
معیشت دانوں کے ہاتھوں دولت ضائع ہو جائے گی۔
مذہبی رہنماؤں کے ہاتھوں انسانیت تباہ ہو جائے گی۔
ججز کے ہاتھوں انصاف کا قتل ہو جائے گا ۔
نظام تعلیم کی تباہی قوم کی تباہی ہوتی ہے۔