• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ: تمام سیاحتی و ثقافتی مقامات پر پابندی عائد

محکمہ سیاحت و ثقافت نے ایک ہفتے تک ٹھٹھہ کے تمام سیاحتی و ثقافتی مقامات پر آنے جانے پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 15مئی تک کینجھر جھیل، مکلی قبرستان، شاہ جہان مسجد اور دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

ٹھٹھہ کے تمام سیاحتی و ثقافتی مقامات پر آنے جانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن صوبائی سیکریڑی سیاحت و ثقافت غلام اکبر لغاری کی جانب سے  جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین