• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے عید سے قبل کونسا اعزاز اپنے نام کیا؟

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کی آمد سے پہلے ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیراعظم عمران خان کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

عمران خان انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور وہ اپنے انسٹاگرام فالوورز کو ناصرف سیاسی صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں بلکہ اپنے ماضی کی حسین یادیں بھی اُن کے ساتھ شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

وہ اپنی مخلتف معنی خیز پوسٹس کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو بہترین زندگی گزارنے کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیتے ہیں۔

عمران خان نے اب تک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گیارہ ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جبکہ اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 13 اعشایہ 6 ملین ہے جبکہ فیس بُک پر وزیراعظم کے 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

تازہ ترین