پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو قید میں رکھنے کی عمرانی خواہش پوری نہیں ہوئی۔
اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو علاج سے محروم رکھنے کی کوشش بھی ناکام ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 2005 میں ایک آمر شہباز شریف کی وطن واپسی سے خوفزدہ تھا، ڈکٹیٹر بچا نہیں، سلیکٹڈ چلا نہیں۔