• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کو بھارت لے جانا چاہتا ہوں، آفتاب شیودسانی

بھارتی اداکار آفتاب شیودسانی اپنی بیٹی کو بھارت لے جانے کے خواہشمند ہیں۔ 

خیال رہے کہ پچھلے برس آفتاب شیودسانی لندن چلے گئے تھے اور وہاں ان کے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران آفتاب شیودسانی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو بھارت لے جانے کے خواہشمند ہیں۔


انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی کو بھارتی روایات کا تجربہ حاصل ہو۔ 

آفتاب کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی لندن میں پیدا ہوئی ہے وہ تھوڑی بڑی ہوجائے پھر ہم اسے ممبئی لے کر جائیں گے، کیونکہ اس وقت وبا کے دوران سفر کافی مشکل ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ میری بیٹی اس وقت 9 ماہ کی ہے، تاہم بھارت میں جیسے ہی کوویڈ-19 کی صورتحال بہتر ہوگی، ہم واپس بھارت چلے جائیں گے۔ 

تازہ ترین