چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ جامعات کی خود مختاری میں مداخلت بند کرنا ہوگی ، تعلیمی اداروں کو پابندیوں سے آزاد کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت منعقدہ تین روزہ سندھ حینان یونیورسٹیز فورم کا آغاز ہوگیا ، پروگرام کے افتتاحی سیشن کی صدارت چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کی ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی جامعات کے درمیان معاہدے سے تعلیم اور ثقافت کو فروغ ملے گا، پاکستان میں تعلیمی اداروں کی پابندیوں سے آزادی ناگزیز ہے۔
انہوں نے تقریب میں گورنر سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے شرکت نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
یونیورسٹیز فورم میں سندھ اور چین کے صوبے حینان کی یونیورسٹیز کے وفود نے شرکت کررہے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف تعلیمی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔