• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ کی خواہش تھی میں ڈاکٹر بنوں، جھانوی کپور

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزدای جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی خواہش تھیں کہ میں بڑی ہوکر ڈاکٹر بنوں۔جھانوی کپور پردہ اسکرین پر مداحوں کے دل مول لینے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں لیکن ان کی مرحوم والدہ سری دیوی انہیں اداکارہ کے بجائے ایک معالج کے طور پر دیکھنا چاہتی تھیں۔حالیہ انٹرویو میں جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ جب میں چھوٹی تھی تب سے والدہ کی خواہش تھی کہ میں بڑی ہو کر ایک اچھی ڈاکٹر بنوں لیکن میں نہیں سمجھتی تھی کہ میں ایک اچھی ڈاکٹر بن سکتی ہوں اور اسی سوچ نے مجھے اداکارہ بننے پر مجبور کیا۔

تازہ ترین