• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Workers Rally In Spain Dozens Of People Attended
شفقت علی رضا.... یکم مئی ان مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے حقوق کی آواز بلند کرتے ہوئے 1886ءکو شکاگو میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا ۔

بارسلونا میں مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے سب سے بڑی مزدور یونیز سی سی او اور یو جی ٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، جس میں مقامی کمیونٹی کے ساتھ تارکین وطن کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

مراکش ، رومانیہ ، اسپین ، پاکستان ، اٹلی اور بنگلہ دیش کی مزدور یونینز کے نمائندوں نے یکم مئی کے شہید مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ۔

شرکاء نے اپنے خطابات میں کہا کہ مزدور کے حقوق کے حصول کی جنگ جاری رہے گی ،ہم استحصالی نظام کے خاتمے تک اپنی آواز اسی طرح بلند رکھیں گے ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مزدور کے حقوق کی پاسداری تمام حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،سیاستدانوں کی تنخواہیں مزدور جتنی کریں تاکہ انہیں پتا چلے کہ معاشی بد حالی کے دور میں مہینہ گزارنا کتنا مشکل ہے ۔

ریلی میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی آسے سوپ ایسوسی ایشن کی ڈاکٹر ہما جمشید ، کامینو دے لا پاس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال چوہدری اور کاسال پاکستانی ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عبدالرزاق صادق اور بہت سے دوسرے پاکستانیوں نے کی ۔
تازہ ترین