• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: تاجروں نے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے بازار کھول دیئے

کوئٹہ( نمائندہ جنگ) تاجروں نے حکومتی لاک ڈاؤن کو ڈائون کرتے ہوئے بازار کھول دئیے خریداروں کا رش رہا، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے این سی او سی کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 8سے 16مئی تک صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز تاجر تنظیموں کی جانب سے فیصلے کو مسترد اور دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا ہفتہ کو شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، مارکیٹیں ،شاپنگ مال کھلے رہے۔

تازہ ترین