• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھائی سال میں کرپشن کا ایک اسکینڈل سامنے نہیں آیا: بزدار


وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال میں کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہ آنا پی ٹی آئی حکومت کا کریڈٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن کے ریکار قائم کیئے گئے، ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کر کے اربوں کی لوٹ مار کی گئی۔


عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں ہر روز کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آتا تھا، پی ڈی ایم کا ٹولہ کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کرتا رہا ہے۔

تازہ ترین