• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے رہنمائی لینے میں کون سی بری بات ہے، عثمان بزدار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا ہےکہ عمران خان سے رہنمائی لیتے ہیں اس میں کون سی بری بات ہے،5سال مکمل ہونے پر میری کارکردگی دیکھئے گا۔

بطور وزیراعلیٰ مدت پوری کروں گا، میرا چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ عزت و احترام کا باہمی رشتہ ہے، ہماری آپس میں بہت اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، پنجاب اسمبلی میں بہترین طریقے سے ریکارڈ قانون سازی ہورہی ہے۔

محبت اور احترام کا رشتہ ہو تو اتحادیوں سے مسائل نہیں پیدا ہوتے، چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم سے بھی اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، اتحادیوں کے ساتھ مرکز اور پنجاب میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پارٹی کے سینئر رکن ہیں وہ کسی کے لئے خطرہ نہیں ہیں، ان کے ساتھ لوگ پارٹی کے ساتھی ہیں ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزیراعظم سمیت کسی نے کبھی مجھ سے استعفیٰ نہیں مانگا، میرے استعفے کی بات کرنے والے پہلے تحقیق کرلیا کریں، عمران خان میرے لیڈر ہیں وہ کہیں گے تو ایک سیکنڈ میں استعفیٰ دیدوں گا،پانچ سال مکمل ہونے پر میری کارکردگی دیکھئے گا۔

اپنے کام سے کام رکھتا ہوں مجھ سے کسی کو کیوں کوئی مسئلہ ہوگا۔ 

عثمان بزدار نے کہا کہ مجھ سے کسی کو مسئلہ ہے تو اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لے آئے، پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے میں سب کا کردار ہے۔

تازہ ترین