• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح زیادہ ہے: عذرا پیچوہو

وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح زیادہ ہے۔

کراچی ایکسپوسینٹر میں ویکسینیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہم نے کورونا ویکسین کے لیے وفاقی حکومت سے بات کی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وفاق جس قیمت پر ویکسن لے رہا ہے ہمیں بھی لیکر دے۔

عذرا پیچوہو نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر 1166 پر جواب نہیں بھی آرہا تو آپ خود ویکسین لگواسکتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایکسپوسینٹر ایک وقت میں 25 سے30 ہزار لوگ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں سندھ کا سب سے بڑا ماس ویکسی نیشن سینٹر تیار کر لیا گیا ہے، جہاں ایک شفٹ میں 4 ہزار سے زائد اقراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

تازہ ترین