• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپوسینٹر: 1 شفٹ میں 4 ہزار ویکسین لگیں گی

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں سندھ کا سب سے بڑا ماس ویکسی نیشن سینٹر تیار کر لیا گیا ہے، جہاں ایک شفٹ میں 4 ہزار سے زائد اقراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 4 کو ماس ویکسی نیشن سینٹر بنایا گیا ہے۔

یہ ماس ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کرے گا، جہاں 12 رجسٹریشن کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔


ماس ویکسی نیشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے 96 کیوبیکل بنائے گئے ہیں۔

سندھ کے محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ایک شفٹ میں 360 ہیلتھ کیئر ورکرز خدمات فراہم کریں گے۔

تازہ ترین