• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدر اشرف غنی کا منگل ملک گیر یوم سوگ کا اعلان

افغانستان کے صدر اشرفی غنی نے منگل کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں اسکول کے باہر بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکوں میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔


افغان حکام کے مطابق کابل میں گذشتہ روز لڑکیوں کے اسکول کے باہر بارودی سے بھری کارکا دھماکا ہوا تھا۔

افغان حکام نے مزید کہاکہ کار بم دھماکے کے بعد اسکول کے باہر ڈیوائسز کے ذریعے مزید دو دھماکے بھی ہوئے تھے۔

تازہ ترین