• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد طورخم پر کورونا کی روک تھام کیلئے نئے ضوابط نافذ


پاک افغان سرحد طورخم پر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے احکامات کے تحت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نئی ایس او پی نافذ کردی گئی ہے۔ جس کے تحت 20 مئی تک افغان شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے طورخم سرحدی گزرگاہ پر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

این سی  او سی کے احکامات کی روشنی میں افغانستان سے 20 مئی تک افغان شہریوں پر پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

طورخم سرحدی گزرگاہ پر محکمہ صحت، ایف سی اور ریسکیو کا اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

افغانستان سے آنے والے پاکستانی شہریوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جاتا ہے۔

پاک افغان دوستی اسپتال سمیت دیگر طبی مراکز میں ڈھائی سو بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین