• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا کورونا ویکسین کے پیٹنٹ ختم کرنے کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی )امریکا نے کورونا وائرس کیلئے تیار کی جانے والی ویکسینز کے پیٹنٹ ختم کرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ دنیا بھر کے لیے ان ویکسینز کے پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کی حمایت کرتی ہے، جس سے غریب ممالک کو امید ملی ہے جو اب تک ان ویکسینز تک رسائی کے منتظر ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اس امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اسے ’بہترین خبر‘ قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ان کے ملک کو مقامی طور پر ویکسین تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ جبکہ فرانس نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غریب ممالک کو ویکسین کی کمی پوری کرنے کے لیے عطیات کے طریقہ کار کو ترجیح دیتا ہے۔
تازہ ترین