• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرچ آپریشن، 27مشکوک افراد گرفتار ،تھانے منتقل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفا قی پولیس نے میرا آبادی اور گر دنو اح میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران دومنشیات فروشوں، ایک موٹر سائیکل چور سمیت27مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا جبکہ بغیر کاغذات 60 موٹرسائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ لگایا گیا ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی ہدایات پر وفا قی پولیس نےمیرا آبادی اور ملحقہ علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں ایس پی صدر حمزہ ہمایوں کی زیرنگرانی،ڈی ایس پی خالد محمود اعوان اور دیگر پولیس ٹیموں نے حصہ لیا، سر چ آپریشن کے دوران 400 گھروں، 900 افراد کو چیک کیا گیا، 27 مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کردیا گیا، جبکہ بغیر کاغذات 60 موٹرسائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، دوران سرچ آپریشن ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک موٹر سائیکل برآمد کیا گیا جبکہ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 1020گرام چرس، 1100گرام ہیروئن اور ایک پسٹل برآمد کیا گیا،ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سیدمصطفی تنویر نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔
تازہ ترین