• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار، ادیب،  میزبان اور اسکرین رائٹر انور مقصود کی افطاری کی تیاری کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اپنی حس مزاح سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنے والے انور مقصود سے متعلق نیا انکشاف ہوا ہے کہ وہ کوکنگ بھی کر سکتے ہیں۔

انور مقصود کے بیٹے، معروف گلوکار و موسیقار بلال مقصود کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے والد انور مقصود افطاری کی تیاری میں مصروف ہیں۔

بلال مقصود نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر افطاری سے کچھ دیر قبل یہ اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ابو افطاری کی تیاری کر رہے ہیں، اور اب انتظار کرنا مشکل ہو رہا ہے۔‘

بلال مقصود کی اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انور مقصود سادہ سے لباس میں ملبوس نہایت سنجیدگی سے  بار بی کیو تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید