• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے گلوبل سٹیزنز سے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل کردی

بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز اور اس کے باعث ہونے والی اموات کے پیشِ نظر میگا اسٹار امیتابھ بچن نے گلوبل سٹیزنز سے بھارت کی مدد کی اپیل کردی۔ 

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھوں نے گلوبل سٹیزنز پر بھارت کی مدد کرنے پر زور دیا۔ 

انھوں نے کہا کہ میرا ملک بھارت اس وقت کوویڈ-19 کی اچانک بڑھتی ہوئی دوسری لہر سے نبردآزما ہے۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ بطور گلوبل سٹیزن میں دنیا بھر کے گلوبل سٹیزنز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اٹھیں اپنی اپنی حکومتوں اور فارماسوٹیکل کمپنیوں  سے بات کریں اور ان سے درخواست کریں کہ ایسے لوگوں کے لیے چندہ دیں اور ان کی مدد کریں جنھیں اس وقت اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ ہر کوشش شمار ہوتی ہے، جیسا کہ مہاتما گاندھی جی نے کہا تھا کہ ’ایک آسان راستے کے ساتھ آپ پوری دنیا ہلا سکتے ہو۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل لیجنڈری اداکار نے عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لیے سکھ برادری کو 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا عطیہ کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید