آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔ آرمی چیف افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
افغان میڈیا کے مطابق آرمی چیف کا افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللّٰہ محب نے استقبال کیا۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف افغانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔